Sunday, April 22, 2018
Home »
» نیتن یاہو کی پالیسیوں سے اختلاف‘ ہالی وڈ اداکارہ نتالی کا اسرائیل سے 20لاکھ ڈالر کی انعامی رقم لینے سے انکار
نیتن یاہو کی پالیسیوں سے اختلاف‘ ہالی وڈ اداکارہ نتالی کا اسرائیل سے 20لاکھ ڈالر کی انعامی رقم لینے سے انکار
By Unknown April 22, 2018
واشنگٹن (بی بی سی ڈاٹ کام) ہالی وڈ اداکارہ نتالی پورٹمین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم کی پالیسیوں کی مخالفت کرنے کے لیے یروشلم میں ایک تقریب میں جانے سے انکار کردیا ہے جہاں انہیں 20 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جانی تھی۔ نیٹلی پورٹمین نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے اس تقریب میں جہاں بنیامن نیتن یاہو نے خطاب بھی کرنا تھا نہ جانے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ میں بنیامن نیتن یاہو کی حمایت نہیں کرنا چاہتی۔‘ خیال رہے کہ جینیسز پرائز فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ کے مطابق ایوارڈ دینے کا یہ سلسلہ 2013ء میں شروع ہوا تھا۔