Monday, April 30, 2018

راحت فتح علی خان کی بیٹی نے بھی گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا


لاہور: 

پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان کے نوجوان بیٹے کے بعد اب ان کی بیٹی نے بھی گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔

گزشتہ روز لاہور میں جان ریمبو اور صاحبہ کی جانب سے اداکارہ ریما خان کے اعزاز میں ڈنر دیا گیا جس میں انجمن، شان، صاحبہ، ریشم، معمررانا، صوفیہ مرزا، سارہ لورین اور عمران عباس سمیت فلم، ٹی وی اور فیشن انڈسٹری کی نمایاں شخصیات موجود تھیں۔


تقریب میں راحت فتح علی خان کی بیٹی نے اپنی گلوکاری سے شرکا کو محظوظ کیا جب کہ ڈنر میں موجود تمام افراد نے راحت فتح علی خان کی بیٹی کے ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ایک دن اپنے والد کی طرح ضرور نام کمائیں گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ راحت فتح علی خان کی بیٹی نے موسیقی کی تمام تعلیم اپنے والد سے ہی حاصل کی ہے