Monday, April 30, 2018
Home »
» اکشے کمار کی وردی کی نیلامی، بولی سوا 5 کروڑ روپے تک جاپہنچی
اکشے کمار کی وردی کی نیلامی، بولی سوا 5 کروڑ روپے تک جاپہنچی
By Unknown April 30, 2018
اکشے کمار کی وردی کی نیلامی، بولی سوا 5 کروڑ روپے تک جاپہنچینئی دہلی:(28 اپریل 2018) بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اکشے کمار کی فلم رستم میں زیب تن کرنے والی نیول فورس کی اصلی وردی کی نیلامی کیلئے بولی سوا پانچ کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ گئی۔بھارتی فلم کے ایکشن اور کامیڈی ہیرو اکشے کمار نے فلم رستم میں نیوی اہلکار کردار ادا کیا تھا جس کیلئے انہوں نے نیوی افسر کی وردی زیب تن کی تھی۔ اکشے کمار نے وردی کو نیلامی کیلئے پیش کردیا ہے جس کی آن لائن بولی سوا پانچ کروڑ بھارتی روپے تک جاپہنچی ہے۔نیلامی کی اختتامی تاریخ 26 مئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اکشے کمار نے اپنی ٹویٹ میں فلم رستم میں پہننے والی بھارتی بحریہ کی اصلی وردی کی نیلامی کا اعلان کیا۔ اکشے کمار نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی کو جانوروں کے تحفظ اور فلاحی کاموں کیلئے استعمال کریں گے۔Hi all 🙋🏻♂️ I’m thrilled to announce that you can bid to win the actual naval officer uniform I wore in Rustom! Auction’s proceeds will support the cause of animal rescue and welfare. Place your bid at https://t.co/6Qr0LRnTFm! pic.twitter.com/FF23tlogs1— Akshay Kumar (@akshaykumar) April 26, 2018نیلامی میں شرکت کیلئے آن لائن بولی لگائی جا سکتی ہے۔ واضح رہے فلم رستم میں بہترین اداکاری پر اکشے کمار کو قومی اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔فلم کے ہدایت کار تینو سریش دیسائی، مصنف وی پل کے۔ راول اور پروڈیوسر نیراج پانڈے تھے جبکہ فلم کی ہیروئن کا کردار الینا ڈی کروز نے ادا کیا تھا۔ یہ فلم 2016 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اکشے کمار اپنے فلاحی کاموں کے حوالے سے بھی خبروں میں رہتے ہیں