واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)مشہور امریکی اداکارہ ایلسن میک کو جنسی اسمگلنگ میں مدد فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ایلسن میک پر خواتین کو سیلف ہیلپ گروپ کو لڑکیاں اسمگل کرنے کا الزام ہے جہاں اسمگل ہونے والی خواتین کو جنسی تسکین اور مزدوری کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔سیلف ہیلپ گروپ کے --> لیڈر کیتھ رینائر کو ایف بی آئی کی جانب سے مارچ میں میکسیکو سے گرفتار کیا گیا۔مشرقی نیویارک کے اٹارنی کے بیان کے مطابق اداکارہ عورتوں کو سیلف ہیلپ گروپ میں بھرتی کرکے کیتھ رینائر کے حوالے کردیتی تھی جہاںوہ خواتین کو جنسی تسکین کے لیے استعمال کرتا تھا۔اٹارنی جنرل کے مطابق اس کام میں اداکارہ جنسی عمل کی تکمیل کے لیے کیتھ رینائر کے ساتھ براہ راست یا بالواسطہ طور پر ملوث ہیں۔دونو ں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اگر دونوں قصور وار ٹھہرتے ہیں تو انہیں کم از کم 15 سال قید ہوسکتی ہے۔
Sunday, April 22, 2018
Home »
» مشہور ترین اداکارہ ایک خطرناک گروہ کو شرمناک مقاصد کےلئے لڑکیاں سپلائی کرتی رہی ، 15سال قید کا امکان
مشہور ترین اداکارہ ایک خطرناک گروہ کو شرمناک مقاصد کےلئے لڑکیاں سپلائی کرتی رہی ، 15سال قید کا امکان
By Unknown April 22, 2018