ممبئی:
بالی ووڈ کے نامور اداکارہ شردھا کپور کی شادی سے متعلق اُن کے والد معروف اداکار شکتی کپور نے اہم انکشاف کیا ہے۔
بالی ووڈ میں ویرات اور انوشکا کی شادی کے بعد دیگر اداکارائیں بھی شادی کی گاڑی میں سوار ہو چکی ہیں یہی وجہ ہے کہ آئے دن کسی نہ کسی اداکارہ کی شادی کی خبریں زیر گرش رہتی ہیں اور اسی بات کے پیش نظر بالی ووڈ کے نامور اداکارہ شردھا کپور کی شادی سے متعلق اُن کے والد و اداکار شکتی کپور نے بھی اہم انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں ’’ولن ‘‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار شکتی کپور نے ایک انٹریو میں کہا کہ ہر باپ چاہتا ہے کہ اُس کی بیٹی کی شادی اچھے اور تہذیب یافتہ خاندان میں ہو جب کہ میرے خیال میں اب والدین کو اپنے بچوں کو آزادی دینی چاہئے کیوں کہ اب وہ وقت گزر چکا جب بچے اپنے والدین کی پسند سے شادی کرتے تھے، اب بچوں سے اُن کی پسند پوچھنے پڑتی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: شردھا کپور کو فرحان اختر کے ساتھ رہنا مہنگا پڑ گیا
شکتی کپور نے مزید کہا کہ شردھا کپور اس وقت اپنا کیریئر بنانے میں مشغول ہے،میں چاہتا ہوں کہ وہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں آگے بڑھتی رہے لیکن جب بھی وہ اپنی شادی سے متعلق کچھ بتائے گی تو وہ اپنے پسند کے لڑکے سے ہی شادی کرے گی جس پر ہمیں کوئی اعتراض بھی نہیں ہوگا۔