Sunday, April 29, 2018

کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی ووڈکے مشہور اداکار امریش پوری کی بیٹی کون ہے؟ وہ کیا کا م کرتی ہے؟ امریش پوری کی بیٹی کی تصاویر نے سوشل میڈیا میں ہل


لاہور(ویب ڈیسک) ایک عرصے تک بلند قامت، گرج دار آواز اور خوفناک حلیے کے ساتھ فلموں میں اپنی اداکاری کا جادو جگانے والے اداکار امريش پوری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس ہو چکے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار امریش پوری جو منفی کرداروں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، بائیس جون 1932ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ امریش پوری نے فلمی کیریئر کا آغاز 1971ء میں فلم ریشما اور شیرا سے کیا۔ فلم مسٹر انڈیا کے موگامبو نے انہیں امر کر دیا۔امريش پوری نے ’نصیب،‘ ’ودھاتا،‘ ’ہیرو،‘ ’اندھا قانون،‘ ’اردھ ستیہ،‘ ’ہم پانچ‘ اور ’غدر‘ جیسی فلموں میں بطور ولن ایسی چھاپ چھوڑی کہ فلم محبت کرنے والوں کے دل میں ان کے نام سے ہی خوف پیدا ہو جاتا تھا۔سنہ 1987 میں فلم ’مسٹر انڈیا‘ میں ان کا کردار ’موگیمبو‘ بہت مشہور ہوا۔ فلم کا ڈائیلاگ ’موگیمبو خوش ہوا‘ آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہے۔عام طور سے منفی کردار عوام کو اس قدر متاثر نہیں کرتے لیکن بالی وڈ سپراسٹار امریش پوری ان خوش نصیب فنکاروں میں شامل تھے کہ جن کی فلمیںصرف فلم بین اس لیے دیکھتے تھے کہ وہ ہرنئی فلم میں ایک نئے روپ میں --> اور ایک نئے کردار میں نظر آتے تھے۔ 22جون1932 کو پنجاب (بھارت) میں پیدا ہونیوالے ادکار امریش پوری نے 400سے زائد فلموں میں بطور ولن کردار ادا کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا اور ہر فلم میں اپنے کردار کی دھاک بٹھائی ، ان کی فلموں میں کوئی بھی ایسے کردار نہیں تھا جو کسی اور سے ملتا جلتا ہوامریش پوری نے اپنے پورے کیرئیر جو بھی کردار ادا کیے وہ سب سب مختلف تھے۔دوسری طرف نمریتا پوری نے بالی ووڈ کی بجائے ایک مختلف راستے کا انتخاب کیا، وہ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ نمرتیا سافٹ وئیر انجینئر ہیں۔ ان کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ نمریتا کا کہنا ہے کہ وہ پڑھاکو تھیں اور شروع سے ہی شوبز میں آنے کا ارادہ نہیں رکھتیں تھیں۔