Monday, April 30, 2018

سونم کپور کی شادی کی خبروں پر انیل کپور نے خاموشی توڑدی


ممبئی: 

مشہور بھارتی اداکار انیل کپور نے بیٹی سونم کپور کی شادی کی خبروں پر بالآخر خاموشی توڑدی۔

بھارتی میڈیا میں گزشتہ کئی مہینوں سے اداکارہ سونم کپور کی شادی کے خوب چرچے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق انیل کپور کا گھر بھی اسی سلسلے میں سجایا گیا ہے جب کہ گھر میں فرح خان کی نگرانی میں شادی میں ڈانس کے لیے ریہرسل بھی کی جارہی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : سونم کپور کی شادی کی تاریخ تبدیل
بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کپور اور بھارتی بزنس مین آنند آہوجا کی شادی اگلے ماہ ہے، مشہور اداکار انیل کپور بیٹی کی شادی کی خبروں پر اب تک بالکل خاموش تھے لیکن اب انہوں نے بھی خاموشی توڑدی ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انیل کپور کا کہنا تھا کہ میڈیا شروع سے ہمارے ساتھ رہا ہے تاہم صحیح وقت پر ساری چیزیں سامنے لائیں گے، کسی سے کچھ نہیں چھپایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کو حقیقت کا بہت جلد پتہ چل جائے گا، گھر پر چراغاں کے حوالے سے انیل کپور نے کہا کہ آپ سب کو بہت جلد پتہ چل جائے گا کہ گھر کیوں سجایا گیا اور چراغاں کیوں کیا جارہا ہے۔