Sunday, April 22, 2018

رابی پیرزادہ جذباتی ہو گئیں،،فلم سٹار میرا کی " تاریخ ساز " بے عزتی کر ڈالی، حیران کن تفصیلات


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ رابی پیرا ززادہ نے فلمسٹار میرا کو اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے بارے میں کسی بھی قسم کی کوئی بات نہ کریں ۔ اپنے ایک ویڈیو پیغا م میں رابی پیرزادہ نے میرا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اچھی ہیں۔ لیکن جو باتیں آپ لوگوں سے میرے بارے میں کر رہی ہیں وہ اچھی نہیں ہیں۔ آپ 50سکینڈلز مزید بنائیں ، 20شادیاں اور کریں لیکن اپنی گفتگو سے مجھے الگ رکھیں ۔کیونکہ --> یہ گفتگو آپ جیسی خواتین کےلئے ہے اور انھیں ہی زیب دیتی ہے ۔اب آپ نے میر ا نام لیا تو میں آپ کا منہ توڑ دوں گی۔میں اس میڈیا انڈسٹری سے نہیں ہوں جس سے آپ ہیں۔ واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے کہا تھا کہ جنسی ہراساں کرنے کے الزامات سے علی ظفر اور میشا شفیع دونوں سستی شہرت بٹور رہے ہیں۔ میں نے دونوں کی تصاویر دیکھی ہیں ۔مجھے تو کوئی بھی مسئلہ نظر نہیں آیا۔رابی پیر زادہ کی اس ٹویٹ پر میرا نے انھیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔