ممبئی:
نامور بالی ووڈ اداکار رشی کپورنے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےوہ چاہتے ہیں کہ ان کا بیٹا رنبیر کپور جلد سے جلد شادی کرلے تاکہ وہ دادا بن جائیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹریو کے دوران رشی کپور کا کہنا تھا کہ میں بہت محبت کرنے والا والد ہوں لیکن ایک وقت ایسا تھا جب میرے اور رنبیر کے درمیان تعلقات اتنے اچھے نہیں تھے کیونکہ میں بہت مصروف رہتا تھا تاہم بالکل یہی صورتحال میرے اور میرے والد کے ساتھ بھی تھی وہ بھی بہت مصروف رہتے تھے اور مجھے وقت نہیں دے پاتے تھےلہٰذا میں چاہتا ہوں کہ رنبیر شادی کرلے اور اس کے بہت سارے بچے ہوجائیں تاکہ میں دادا بن جاؤں اور ان کے ساتھ وقت گزاروں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فلم’’سنجو‘‘ کا ٹیزرآتے ہی چھاگیا
رنبیر کپور کی فلم’’سنجو‘‘ کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے ٹیزر کے حوالے سے رشی کپور کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے بیٹے پر بے حد فخر ہے۔ ٹیزر ریلیز ہونے کے بعد مجھے صبح سے رنبیر سے متعلق پیغامات موصول ہورہے ہیں، رنبیر ہمیشہ سے اداکار بننا چاہتا تھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سنجے دت رنبیر کی اداکاری پر دنگ رہ گئے
رشی کپور نے رنبیر کے کیریئر کی ناکام فلموں کے حوالے سے کہاان کے بیٹے نے سنجیدہ فلموں میں بھی اداکاری کی ہے جن میں ’ویک اپ سڈ‘، ’راکٹ سنگھ‘ شامل ہیں جب کہ اس کی کچھ فلمیں ناکامی کا شکاربھی ہوئی ہیں جیسے’جگاجاسوس‘، ’بومبے ویلویٹ‘وغیرہ، لیکن کسی بھی اداکار کا کیریئر ریکارڈ 100 فیصد نہیں ہوتا ہر اداکار کے کیریئر میں کامیاب اور ناکام فلمیں شامل ہوتی ہیں۔