لاہور: گلوکارہ میشا شفیع کے علی ظفر پر الزام کے بعد پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز فنکار بھی اپنے تلخ تجربات سامنے لا رہی ہیں۔ اداکارہ ارمینہ رانا خان نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے اپنے ساتھ جنسی ہراسگی کا واقعہ بیان کردیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”میں لاہور کے معروف بازار انار کلی میں برقع پہن کر گئی ،کوئی نہیں جانتا تھا کہ میں کون ہوں ،اسی دوران وہاں دو افراد نے میرے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی،یہ سب میری فیملی نے بھی دیکھا اور میں نے ان لڑکوں سے پوچھا کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا ،مجھے بتا یا گیا کہ انار کلی میں یہ ایک عام بات ہے ،کیا میں اس سلوک کی مستحق تھی ؟“۔ I was in #Anarkali in Lahore in a burka (nobody knew who I was). I literally had my backside groped and breasts grabbed. NOT by one guy but by 2. Now, my family saw that and I asked them why? I was told it was a really common thing there. Did I deserve that? #Metoo #Horrified — Armeena Khan (@ArmeenaRK) April 21, 2018 انہوں نے کہا کہ جنسی ہراسگی کا شکار لوگ انصاف کا حق رکھتے ہیں ،کپڑے اور پیشہ ور افراد اس حوالے سے کچھ نہیں کر سکتے ،اگر کپڑوں سے کوئی فرق پڑتا ہو تو پھر چھوٹی بچیاں زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد قتل نہ ہوں کیونکہ وہ ابھی بڑی نہیں ہوئیں۔ How many regular women here have been wolf whistled/cat called at? Groped and touched inappropriately in crowded markets? Many won’t come forward because of shame. But this as an opportunity to come forward. This is about you now! — Armeena Khan (@ArmeenaRK) April 21, 2018 اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنی کہانی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے بیان نہیں کی ،میں نے عام لڑکیو ں کے ساتھ پیش آنے والے اپنے تجربے کو بیان کیا ہے ،چناچہ دوسری لڑکیاں بھی اب بول سکتی ہیں۔ Anyway, I’m done. I didn’t share my story for sympathy or judgement. I shared my experience from a regular girls point of view, so others can also speak up. The world is changing, all the misogynists on here - your time is up. #timesup — Armeena Khan (@ArmeenaRK) April 21, 2018
Sunday, April 22, 2018
Home »
» میشا شفیع کے بعد ارمینا رانا خان نے بھی خاموشی توڑ دی
میشا شفیع کے بعد ارمینا رانا خان نے بھی خاموشی توڑ دی
By Unknown April 22, 2018