Friday, April 20, 2018

اکشے کمار شوٹنگ کے دوران شدید زخمی


اکشے کمار شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 20 اپريل 2018
فلم ’کیسری‘ اگلے سال ہولی کے موقعے پر ریلیز کی جائے گی ؛فوٹوفائل
فلم ’کیسری‘ اگلے سال ہولی کے موقعے پر ریلیز کی جائے گی ؛فوٹوفائل
ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے زخمی حالت میں بھی مسلسل کام کرکے مثال قائم کردی۔
اکشے کمار بالی ووڈ کے ان چند اداکاروں میں سے ہیں جنہیں وقت کا بے حد خیال ہے اور دیگر سپر اسٹارز کی طرح فلم کے سیٹ پر دیر سے پہنچنے کے بجائے مقررہ وقت پر پہنچ جاتے ہیں کئی بار تو ایسا ہوا ہے کہ سیٹ پر اکشے کمار سب سے پہلے پہنچے ہوئے ہوتے ہیں اورباقی عملہ ان کے آنے کے بعد آتا ہے۔ اسی وقت کی پابندی اور کام سے محبت کے باعث  اکشے کمار کا شمار آج بھی بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ جس کامظاہرہ حال ہی میں دیکھنے میں آیا۔
اکشے کمار ان دنوں فلم’’کیسری‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، دوران شوٹنگ ایکشن سین کے دوران اچانک اکشے کمار زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کی پسلیوں پر چوٹ آئی ہے،  ڈاکٹرز نے انہیں شوٹنگ ختم کرکے آرام کرنے اور ممبئی واپس جانے کا مشورہ دیا ہے  لیکن زخمی ہونے کے باوجود اکشے کمار نے شوٹنگ منسوخ کرنے سے منع کردیا اور مسلسل کام کرکے مثال قائم کردی۔