Friday, May 4, 2018
Home »
» سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ کو ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 190 کروڑ روپے کی پیشکش
سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ کو ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 190 کروڑ روپے کی پیشکش
By Unknown May 04, 2018
ممبئی :بالی وڈ سٹار سلمان خان کی فلم ’ ریس 3‘ کو ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 190 کروڑ بھارتی روپے کی پیش کش ہوئی ہے جو کہ فلمی دنیا کی بڑی آفر ہے ، سلمان خان کی فلم ’ ریس 3‘ 15 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جانی ہے اور فلم کی نمائش میں کم ہی عرصہ رہ گیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ تقریباً مکمل ہو چکی ہے اور فلم کی ایڈیٹنگ کا کام جاری ہے لیکن اب فلم کے ٹریلر جاری ہونے سے پہلے ہی بڑے بڑے پروڈکشن ہاؤسز فلم کی خریداری کے لیے لائن میں کھڑے ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم ’ ریس 3‘ کے ڈسٹری بیوشن رائٹس کی خریداری کے لیے ’فوکس اسٹار اسٹوڈیو‘،’ریلائنس انٹرٹینمنٹ‘، ’یش راج فلمز‘ اور ’ایروس انٹرنیشنل‘ نے بولیاں لگائی تھیں لیکن ’ایروس انٹرنیشنل‘ نے سب سے بھاری پیش کش کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا میں زیر گردش خبروں کے مطابق فلم کے پروڈیوسر رمیش تورانی کو ’ایروس انٹرنیشل‘ نے فلم کے ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 190 کروڑ کی پیش کش کی ہے جو کہ کسی بھی فلم کے ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں اب تک کی سب سے بڑی پیش کش ہے۔ پروڈکشن ہاؤس کے جانب سے 160 کروڑ سیکیورٹی ڈپازٹ اور 30 کروڑ پرنٹنگ اور اشتہارات کی مد میں دینے کی آفر کی گئی ہے۔ ایروس انٹرنیشنل کی جانب سے بھاری معاوضے کی پیش کش پر یش راج فلمز اور فاکس اسٹار بھی حیران رہ گئے ہیں اور بولی سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔ بھاری پیش کش کے بعد جلد ہی فلم کے ڈسٹری بیوٹر رائٹس کا معاہدہ ہونے کے امکانات ہیں تاہم فلم کے سیٹلائٹ رائٹس اس کے علاوہ ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل سلمان خان کی ہی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ نے ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 132 کروڑ کا معاہدہ کیا تھا۔
Related Posts:
جیکولین فرنینڈس گرمی سے بچنے کیلئے کیا کرتی ہیں؟، آپ بھی جانیئے جیکولین فرنینڈس گرمی سے بچنے کیلئے کیا کرتی ہیں؟، آپ بھی جانیئےنئی دہلی:(03 مئی 2018) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ میں گرمیوں میں تروتازہ رہنے کیلئے روزانہ تقریبا ساڑھے 3 لیٹر پانی پیتی ہوں جس سے میرے جسم… Read More
پر یا پر کا ش اپنی حر کتو ں سے با ز نہ آئی ممبئی (نیوز ڈیسک )راتوں رات سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت پانے والی پریا پرکاش وایئرر کی ایک اور ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے ، بھارتی اداکارہ نے اپنے کسی قریبی شخص کی شادی کے بعد استقبالیہ کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہو… Read More
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،سٹیج اداکارہ صائمہ خان پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سٹیج اور فلموں کی معروف اداکارہ صائمہ خان پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ صائمہ خان پر پابندی چیئرمین ویجی لینس فاروق ڈوگر کی جانب سے وضاحت کیلئے روبرو پیش نہ ہونے پر … Read More
اداکارہ حمائمہ اسوقت کہاں اور کس حال میں ہے ، مداحوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی کراچی (نیوز ڈیسک) اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ اب لالی ووڈ میں بہت اچھا کام ہو رہا ہے، میں نے جب بھی کام کیا اپنی مرضی کا کیا جبکہ بھارتی فلموں میں بھی کام کرتے ہوئے ہمیشہ پاکستان اور اپنی عزت کو ملحوظ خاطر رکھا،اپنے … Read More
جہاز کے بجائے بس کے ذریعے منزل تک جلدی پہنچانے والے طویل رُوٹس لندن: زیادہ مسافت والے دنیا کے ایسے چند طویل روٹس جہاں بس یا ٹرین کے ذریعے جہاز سے پہلے پہنچا جاسکتا ہے۔ اگر آپ یورپ میں ہیں اورشہر سے دوسرے شہر جانا چاہتے ہیں تو کچھ روٹس ایسے ہیں جو کم وقت اور خرچ میں آپ ک… Read More