Saturday, May 5, 2018
Home »
» ہالی ووڈ فلم ”ایونجرز انفنیٹی وار “ نے ہالی ووڈ میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا
ہالی ووڈ فلم ”ایونجرز انفنیٹی وار “ نے ہالی ووڈ میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا
By Unknown May 05, 2018
لاس اینجلس: گزشتہ دنوں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم ”ایونجرز انفنیٹی وار “ نے ریلیز کے ابتدائی تین دن میں 63 کروڑ امریکی ڈالر کما کر ہالی ووڈ کی دنیا میں تاریخ رقم کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ایونجرز امریکا کا نیا ملکی ریکارڈ بھی اپنے نام کررہی ہے کیونکہ اس نے صرف امریکا میں افتتاحی ویک اینڈ میں 25 کروڑ ڈالر کی کمائی کی ہے، اس طرح ایونجرز فلم اسٹار وارز، دا فورس اویکنز کے 24 کروڑ 80 لاکھ کے ملکی ریکارڈ سے بھی آگے نکل جائے گی۔۔۔۔۔سونم کپور کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی فلم کی ہدایت کاری جو اور اینتھونی روسو برادران نے دی ہے، اس فلم کی تکمیل میں اخراجات کا تخمینہ 30 سے 40 کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے، فلم میں مختلف اقسام کے مارول سپر ہیروز ولن تھانوز سے جنگ کرتے ہیں۔انفنیٹی ایونجرز کی مختلف ہالی ووڈ اسٹارز نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں رابرٹ ڈونی جونیئر، کرس پریٹ، کرس ایونز، جوش برولین، کرس ہیمپ ورتھ، اسکارلیٹ جانسن، الزبتھ اولسن ودیگر شامل ہیں۔