اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستان و بھارت کے درمیان سرد تعلقات کے باوجود کرکٹ ڈپلومیسی، بیک ڈور ڈپلومیسی کے بعد کلچر ڈپلومیسی کا بھی آغاز ہوگیا، اداکارہ صبا قمر نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے جوش میں 'انڈیا زندہ باد' کا نعرہ لگا دیا جسکے --> بعد احساس ہونے پر اداکارہ 'آل سو پاکستان' کہنے پر مجبور ہوگئیں۔گزشتہ شب شان پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سجائی گئی تھی جہاں نمائندہ دنیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا کلچر کی اپنی بھاشا ہے، پاکستانی فنکاروں پر پابندی سرکار کی جانب سے نہیں فلم پروڈیوسرز نے اپنے طور پر لگائی ہےِ، ہمارا معاملہ اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے، ثقافتی سرگرمیاں ہی ان تعلقات کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہیں، انڈیا اور پاکستان کے بین الاقوامی فیشن ڈیزائنرز کا اجتماع ثقافتی طور پر اچھا عمل ہے اس سے ثقافتی تعلقات بہتر ہونگے۔بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا فیشن ڈیزائنر امیر عدنان نے کئی برس قبل ونڈر فل شلوار کرتا اور شیر وانی اس وقت کے وزیر اعظم کو پاکستان آمد کے موقع پر دیکر اچھی روایت قائم کی تھی، پاکستانی فیشن ڈیزائنرز ہی نہیں فنکاروں کو بھی ویزے دیئے جائینگے۔اس موقع پر بھارتی فلم پدماوت کی فیشن ڈیزائنر رمپل اینڈ ہرپر ت نرولاکے مذکورہ فلم کیلئے بنائے گئے ملبوسات کی پاکستانی و بھارتی فلموں میں کام کرنیوالی اداکارہ صبا قمر سمیت دیگر ماڈلز نے ریمپ پر نمائش کی جبکہ ہما امیر عدنان، کومل چائولہ، فرانسسکو رومیرو اور ریما احسن کے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش ہانیہ عامر، سعدیہ خان، اظفر رحمن، نادیہ حسین سمیت دیگر فنکاروں نے کی۔شان پاکستان کی پروڈیوسر و ڈائریکٹر ہما نصرنے کہا ہم گزشتہ کئی برس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کیساتھ ساتھ ثقافتی تعلقات کو بھی فروغ دے رہے ہیں، فریحہ الطاف نے کہا اب بھارتی کرکٹ ٹیم کو بھی کھیلنے کیلئے پاکستان آنا چاہئے۔
Saturday, May 5, 2018
Home »
» کلچر ڈپلومیسی کا آغاز، صبا قمر نے جوش میں 'انڈیا زندہ باد' کا نعرہ لگا دیا
کلچر ڈپلومیسی کا آغاز، صبا قمر نے جوش میں 'انڈیا زندہ باد' کا نعرہ لگا دیا
By Unknown May 05, 2018