کراچی (نیوز ڈیسک) اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ اب لالی ووڈ میں بہت اچھا کام ہو رہا ہے، میں نے جب بھی کام کیا اپنی مرضی کا کیا جبکہ بھارتی فلموں میں بھی کام کرتے ہوئے ہمیشہ پاکستان اور اپنی عزت کو ملحوظ خاطر رکھا،اپنے ملک کا وقار برقرار --> رکھنا میری اولین ترجیح ہے، میری اصل پہچان پاکستان ہے، مجھ کو اپنی صلاحیتوں کا پتہ پہلی فلم سے چلا جس کے بعد سے اب تک فلموں کیساتھ ساتھ ڈرامہ اور فیشن انڈسٹری میں بھی کام کیا، اچھا کام کرنے سے انسان کے اندر خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے اور اس کے کام میں نکھار آتا ہے۔انہوں نے کہا شان کیساتھ فلم کرکے اچھا تجربہ ہوا، وہ ایک اچھا انسان ہی نہیں اچھا ہدایتکار بھی ہے، فلم کی کامیابی و ناکامی کا فنکار سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ بھارتی فلم شیر کا کام ابھی باقی ہے۔ اچھی کہانی و کردار کی تلاش میں رہتی ہوں کیونکہ معیاری ڈراموں سے فنکاروں کو شناخت ملتی ہے۔
Friday, May 4, 2018
Home »
» اداکارہ حمائمہ اسوقت کہاں اور کس حال میں ہے ، مداحوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی
اداکارہ حمائمہ اسوقت کہاں اور کس حال میں ہے ، مداحوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی
By Unknown May 04, 2018