Saturday, May 5, 2018
Home »
» بے باک بھارتی اداکارہ کاشوہرسے علیحدگی کااعلان
بے باک بھارتی اداکارہ کاشوہرسے علیحدگی کااعلان
By Unknown May 05, 2018
ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی معروف رئیلٹی شو ’بگ باس‘ سے شہرت حاصل کرنے والی نامور اداکارہ ’صوفیہ حیات ‘نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق صوفیہ حیات نے انسٹاگرام پر پیغام جاری کر کے اپنے مداحوں کو حیرت کے سمندر میں مبتلا کر دیا ہے ،انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ”تم نے مجھے کہاتھا کہ تم انٹریر ڈیزائنر ہو اور محلوں کو خوبصورت بناتے ہوے لیکن تم نے جھوٹ بولا بلکہ تم تو قرض میں ڈوبے ہوئے ہو ،تم نے کہا تم مجھ سے محبت کرتے ہوے وہ بھی جھوٹ تھا ، محبت جھوٹ نہیں بولتی اور چوری نہیں کرتی ، میں نے ہر بل خود ادا کیا ، میں نے ہمارے کپڑوں اور کھانے کیلئے --> خرچ کیا اور تم مجھ سے مزید چوری کرنا چاہتے ہو ،تم وہ سب کچھ ہڑپ کرنا چاہتے ہو جو میرے پاس ہے ، جب میں تم سے ملی تو تم دکان پر نوکری کرتے تھے لیکن میں نے پرواہ نہیں کی ، میں تم سے اب بھی محبت کرتی ہوں ، ہر کسی نے مجھے خبردار کیا کہ کسی ایسے شخص سے شادی مت کرو جس کے پاس رہنے کیلئے گھر اور پیسہ نہیں ، لیکن میں نے کسی کی نہیں سنی ،میں محبت پر یقین رکھتی تھی لیکن تم نے مجھے غلط ثابت کر دیا تو اس لیے میں تمہیں اپنے گھر اور زندگی سے نکال رہی ہوں ، میں نے سبق سکھا ہے کہ اب اس شخص سے شادی نہیں کروں گی جو میرے برابر نہیں ہو گا ،جو مجھے سہار انہیں دے سکتا ، جو میرے ساتھ کھڑے ہونے کے قابل نہ ہو “۔واضح رہے کہ صوفیہ حیات اپنے بولڈ مناظر کے باعث شہرت رکھتی ہیں اور انہوں نے کچھ عرصہ پہلے ریلیز ہونے والی فلم ’اکثر 2 ‘میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔