Saturday, May 5, 2018

پاکستان میں بینائی سے محروم افراد کے لیے خوشخبری


پاکستان میں بینائی سے محروم افراد کے لیے خوشخبریویب ڈیسک:(05 مئی 2018) پاکستان میں سالانہ پچاس ہزار افراد بینائی سے محروم ہورہے ہیں جب کہ ذیابیطس کے مرض کی وجہ سے آنکھوں کے امراض میں ہولناک اضافہ ہورہا ہے۔ہاشمانی میڈیکل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ورلڈ میمن آرگنائزیشن کی مدد سے سری لنکا آئی ڈونیشن سوسائٹی کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے، جس میں ضرورت مند لوگوں کی آنکھوں کی پیوندکاری کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی جس سے انہیں مکمل زندگی گزارنے کا ایک نیا موقع ملے گا۔چیئرمین ہاشمانیز میڈیکل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور آنکھوں کے سرجن ڈاکٹر شریف ہاشمانی کا کہنا ہے کہ اب تک قرنیے آنکھوں کی پیوندکاری کی تبدیلی کے چھ آپریشن کامیابی سے کیے جا چکے ہیں ، یہ قرنیے بینائی سے محروم غریب مریضوں کو مفت لگائی جاتی ہے جس کے اخراجات مکمل طور پر فاؤنڈیشن کی جانب سے برداشت کیے جاتے ہیں۔آئی سرجن ڈاکٹر شریف ہاشمانی نے کہا کہ ہاشمانیز میڈیکل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن انیس سو اناسی سے آنکھوں کی دیکھ بھال اور عام علاج کی اعلیٰ معیارکی سہولیات فراہم کر رہی ہے، جس کے تحت اب تک ایک لاکھ سے زائد آپریشنز کیے جا چکے ہیں۔ڈاکٹر شریف ہاشمانی نے بتایا کہ فاؤنڈیشن کے تحت کراچی میں پانچ اسپتال صدر، کلفٹن، گلستان جوہر، نارتھ کراچی اور رنچھوڑ لائن میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔