ممبئی:
نامور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں انہیں جنسی ہراسانی کانشانہ بنایاگیا۔
بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ سونم کپور جلد ہی اپنے قریبی ساتھی اور دوست آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، دونوں کی شادی دوروز بعد 8 مئی کو ممبئی میں سونم کے والد اداکار انیل کپور کے گھر ہوگی جس کی تیاریاں خوب زوروشور سے جاری ہیں، لیکن آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ تمام سہولتوں کے ساتھ کسی شہزادی کی طرح پلی بڑھی سونم بھی بچپن میں جنسی ہراسانی کا شکار ہوئیں جس کا انکشاف انہوں نے خود ایک شو کے دوران کیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کرینہ کپور ہندوستانی ہونے پر شرمندہ
جنسی ہراسانی کے حوالے سے ایک ٹاک شو کے دوران سونم کپور نے اپنے ساتھ بچپن میں پیش آنے والاواقعہ لوگوں کے ساتھ شیئر کیا۔ سونم نے کہا میں بہت چھوٹی تھی جب میرے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا، بچپن میں ایک مال میں شاپنگ کے دوران ایک شخص نے پیچھے سے آکر مجھے غلط انداز میں چھوا، اس وقت میں بہت چھوٹی تھی اور یہ واقعہ پیش آنے پر سہم گئی، یہ میرے لیے کافی تکلیف دہ تھا، میں نے اس واقعہ کا ذکر آج تک کسی کے ساتھ نہیں کیا تاہم میں اس واقعہ کو بھلا نہیں سکی ہوں۔ ٹاک شو کے دوران اس تکلیف دہ واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے سونم کپور کی آنکھیں بھر آئیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: 19 برس کی عمر میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایاگیا
واضح رہے کہ سونم کپور کے علاوہ بالی ووڈ کی متعدد اداکاراؤں نےحال ہی میں اپنے ساتھ پیش آنے والے جنسی ہراسانی کے واقعات نہ صرف لوگوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں بلکہ ان کی شدید مذمت بھی کی ہے۔