Friday, May 4, 2018
Home »
» سلمان خان نہیں بلکہ عامر خان کے ساتھ فلم میں کام کرنا سب سے بڑا خواب ہے:ایزابیل کیف
سلمان خان نہیں بلکہ عامر خان کے ساتھ فلم میں کام کرنا سب سے بڑا خواب ہے:ایزابیل کیف
By Unknown May 04, 2018
ممبئی:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف جن کی بہن کے ان دنوں فلم نگری میں انٹری کے چرچے ہیں کہ بارے میں بھی خبریں آئے دنوں میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں جبکہ ایزابیل کیف بھی فلم ”ٹائم ٹو ڈانس “ سے اپنی فلمی دنیا کا آغاز کرنے جارہی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کی بہن ایزابیل کیف نے کہا ہے کہ کترینہ نے مجھے نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے آپ کو صرف کام تک ہی محدود نہ رکھوں بلکہ ہر دن کو ایک چیلنج سمجھے ہوئے ہر روز کچھ نیا کروں ، ایزابیل کا کہنا تھا کہ سلمان خان نہیں بلکہ عامر خان کے ساتھ فلم میں کام کرنا ان کی زندگی کا سب سے بڑا خواب ہے۔ ایک انٹرویو میں ایزا بیل کیف کا کہنا تھا کہ میں ورون دھون اور شاہد کپور کو بہت زیادہ پسند کرتی ہوں جب کہ میرا خواب ہے کہ میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ پردہ سکرین پر نظر آؤں ،میں اپنے بچپن سے بڑے ہوتے ہوئے عامر خان کی کوئی ایک بھی ایسی فلم نہیں ہے جو میں نے نہ دیکھی ہو ”لگان “ تو میری ماں کی بھی پسندیدہ فلم ہے جبکہ مجھے عامر خان کی ”فنا “ پسند ہے ،میں اب بھی اکثر ”فنا دیکھتی ہوں تو میری آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔ ایزابیل کیف کا کہنا تھا کہ اداکارہ بننے کے بعد بھی ان کی بڑی بہن کترینہ کیف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،وہ جیسی پہلے تھی ویسی ہی اب ہے تاہم کترینہ کی زندگی میں یہ تبدیلی آ چکی ہے کہ اب وہ زیادہ وقت سفر میں گذارتی ہیں کبھی اس ملک اور کبھی کسی شہر میں ،وہ بہت مصروف ہو چکی ہیں۔