سعودی عرب میں 34.7 ارب ڈالر کے انٹرٹینمنٹ انقلاب کا آغازویب ڈیسک:(05 مئی 2018) سعودی عرب نے جدت پسندی کے منصوبے کے حصے کے طور پر ملک کو ثقافت اور انٹرٹینمنٹ کا ہب بنانے کے لیے تیزی سے قدم بڑھانے کا آغاز کردیا ہے۔امریکی فلم اسٹار کیٹی ہولمز اور برطانوی اداکار اور ڈائریکٹر ادریس ایلبا نے سعودی حکام سے ملاقات کی، یہ ملاقات جمعرات کی رات کو ہوئی جس میں سعودی عرب میں 2020 تک ثقافت اور تفریح کے شعبے میں 130 ارب ریال (34.7 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ سعودی عرب کی ثقافتی پالیسی کی قیادت کرنے والے احمد المازد نے کہا ہے کہ ’اس سرمایہ کاری کا مقصد حقیقی معنوں میں ثقافتی صنعت کی تعمیر ہے جہاں تھیٹرز، سینما اور تربیتی سینٹرز ہوں گے‘۔اہم منصوبوں میں سولہ انٹرٹینمنٹ کمپلیکس، آبی مخلوقوں کا سینٹر اور تین دیگر بڑے تفریحی ہب کی تعمیر شامل ہے۔ یہ تمام منصوبے سعودیہ کے تین شہروں کو ’زندگی کے معیار‘ کے حوالے سے دنیا کے 100 بہترین شہروں میں شامل کرنے کے عزم کو یقینی بنانا ہے۔کوالٹی آف لائف پروگرام 2020 کے نام سے شروع ہونے والا یہ منصوبہ امیر سعودی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہے کہ وہ اپنا فرصت کے وقت کا بڑا حصہ سلطنت میں گزاریں، جہاں کی نصف سے زائد آبادی 25 سال سے کم عمر کے نوجوانوں پر محیط ہے۔سعودی عرب کی انٹرٹینمنٹ پالیسی کے سربراہ احمد خطیب کا کہنا تھا کہ ’یہ منصوبہ سعودی شہریوں کو اطمینان دلانے کے لیے کردار ادا کرے گا اور انہیں یہ تحریک دے گا کہ وہ اپنے ملک میں ہی سرمایہ کاری کریں اور یہیں قیام کریں‘۔اس ثقافتی انقلاب میں سعودی حکومت 50.9 ارب ریال خرچ کرے گی، جبکہ دیگر سرمایہ کاری نجی سرمایہ کاروں اور غیر ملکی پارٹنرز سے حاصل کی جائے گی۔برطانوی اداکار ایلبا نے کہا کہ ’سعودی عرب نے مجھے یہاں اپنی فلم بنانے کا موقع دیا ہے اور میں دوبارہ یہاں ضرور آؤں گا‘۔
Saturday, May 5, 2018
Home »
» سعودی عرب میں 34.7 ارب ڈالر کے انٹرٹینمنٹ انقلاب کا آغاز
سعودی عرب میں 34.7 ارب ڈالر کے انٹرٹینمنٹ انقلاب کا آغاز
By Unknown May 05, 2018
Related Posts:
Movie Review: Rani Mukerji's Hichki “There are no bad students. Only, bad teachers,” Naina Mathur asserts, as she fights her own drawbacks and those of her students, in a desperate attempt at being accepted in a society that’s often unforgiving for being “… Read More
Ali Zafar's Official Statement on Meesha Shafi's Accusations; Read it Here! … Read More
Review: Varun Dhawan's October Is Unconventional, Beautiful Starring- Varun Dhawan, Banita SandhuDirector- Shoojit SircarWriter- Juhi ChaturvediRating - 3.5 October is one of the most beautiful tragedies to come out from Hindi Cinema. It challenges all rules of a conventional… Read More
Dubai International Film Festival (DIFF) Won’t Be Held This Year; Here's Why Over the last 15 years, the Dubai International Film Festival (DIFF) had become a prominent platform for cinema in this region. However, in a development that will cause heart break to millions of DIFF fans, the organise… Read More
MOVIE REVIEW: Baaghi 2 Director: Ahmed Khan Starring: Tiger Shroff and Disha Patani Rating: 1.5 stars Armed with an extremely well chiselled body, that’s won a substantial chunk of the 144-minutes of screen time, an… Read More