Friday, May 4, 2018

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،سٹیج اداکارہ صائمہ خان پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سٹیج اور فلموں کی معروف اداکارہ صائمہ خان پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ صائمہ خان پر پابندی چیئرمین ویجی لینس فاروق ڈوگر کی جانب سے وضاحت کیلئے روبرو پیش نہ ہونے پر لگائی گئی ہے --> کیونکہ اداکارہ کو چیئرمین ویجی لینس کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلب کیا گیا تھا ۔خیال رہے کہ اداکارہ صائمہ خان کو ڈراموں میں بولڈ رقص کرنے کی وجہ سے ماضی میں کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا جبکہ اداکارہ پر قاتلانہ حملہ بھی کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے کافی عرصے تک ڈراموں سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی ۔صائمہ خان نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ڈانس سی ڈی سے کیا تھا جس میں ان کے بولڈ رقص نے جہاں ایک مخصوص طبقے میں دھوم مچادی تھی وہیں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔