Saturday, May 5, 2018

دنیابھر میں ریلیز:ایونجرز نےپہلے ہفتے میں عالمی باکس آفس پر ریکارڈ قائم کردیا



دنیابھر میں ریلیز:ایونجرز نےپہلے ہفتے میں عالمی باکس آفس پر ریکارڈ قائم کردیاہالی وڈ (30اپریل، 2018)ہالی وڈ مووی ایونجرز نے اپنی ریلیز کے پہلے اتوارکواگلے پچھلے سارے ریکارڈ توڑتے ہوئے 630ملین ڈالر کا کاروبار کیاہے۔فلموں کے بزنس  پر نظر رکھنے والے ادارے ایگزہبیٹر ریلیشنز کے مطابق دنیا بھر میں ریلیز پر فلم نے ریکارڈ کاروبار کر کے فلموں کی تاریخ کا ریکارڈ توڑدیاہے حالانکہ یہ مووی چین میں ریلیز نہیں کی گئی ہے۔ چین میں مووی بعد میں ریلیز کی جانی ہے۔اس سےقبل فیٹ آف دی فیوریس نے 2017میں عالمی ریلیز پر 530ملین ڈالر کمائے تھے۔ ایونجرزنے اپنی کمائی میں  اس مووی کو بھی پیچھے چھوڑدیاہے۔مووی نےامریکا ور کینیڈا کے باکس آفس پرریلیز کے پہلے ہفتےمیں بھی 250ملین ڈالر کا کاروبار کرکے ریکارڈ قائم کیاتھا۔ایونجرز فلم میں دودرجن سے زائد سپر ہیروز دکھائے گئے ہیں جوکہ کائنات کو بچانے کےلیے کوششیں کرتےہیں۔یہ بھی پڑھیے:30-04-2018 Avengers: Infinity War Exhibitor Relation Global Box office Record breaking