Saturday, May 5, 2018

فلم لوڈ ویڈنگ میں مہوش حیات کے کردار کی پہلی جھلک


ملتان (شوبز ڈیسک)رواں سال عید الاضحیٰ پر کئی فلموں کی ریلیز کا امکان ہے اور ان میں سے ایک نبیل قریشی اور فضاء علی میرزا کی 'لوڈ ویڈنگ' بھی ہے۔اس فلم میں 'ایکٹر ان لاء کے اداکار فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات پھر اکٹھے ہورہے ہیں۔ مہوش حیات نے اس فلم میں اپنے کردار کی پہلی جھلک جاری کی ہے۔اس جھلک کو دیکھ کر نہیں لگتا کہ ان کا کردار دلہن بننے کے لیے تیار ہے۔انسٹاگرام پر جاری تصویر میں انہیں کسی دروازے کے سامنے کھڑا دیکھا جاسکتا ہے اور کیپشن میں لکھا ہے 'میری آنے والی فلم 'لوڈ ویڈنگ' کے سیٹ سے'۔