Saturday, May 5, 2018

اسٹیج ڈراموں کی اداکارہ صائمہ خان نے ایسی کیا حرکت کردی کہ ان پر پابندی عائد کردی گئی؟



اسٹیج ڈراموں کی اداکارہ صائمہ خان نے ایسی کیا حرکت کردی کہ ان پر پابندی عائد کردی گئی؟لاہور:(04 مئی 2018) اسٹیج اور فلموں کی معروف اداکارہ صائمہ خان پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ صائمہ خان پر پابندی چیئرمین ویجی لینس فاروق ڈوگر کی جانب سے وضاحت کیلئے روبرو پیش نہ ہونے پر لگائی گئی ہے کیونکہ اداکارہ کو چیئرمین ویجی لینس کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلب کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ اداکارہ صائمہ خان کو ڈراموں میں رقص کرنے کی وجہ سے ماضی میں کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا جبکہ اداکارہ پر قاتلانہ حملہ بھی کیا گیا تھا جس کے بعد انھوں نے کافی عرصے تک ڈراموں سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔صائمہ خان نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ڈانس سی ڈی سے کیا تھا جس میں ان کے بولڈ نے جہاں ایک مخصوص طبقے میں دھوم مچادی تھی وہیں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔