Thursday, May 3, 2018
Home »
» مہنگی ترین شادی: سعودی شہزادہ سلطان بن سلمان نے 25 سالہ دوشیزہ سے شادی کرلی، حق مہر 50 ملین ڈالر مقرر
مہنگی ترین شادی: سعودی شہزادہ سلطان بن سلمان نے 25 سالہ دوشیزہ سے شادی کرلی، حق مہر 50 ملین ڈالر مقرر
By Unknown May 03, 2018
سعودی شہزادے سلطان بن سلمان ال سعود نے 25 سالہ دوشیزہ سے شادی کرلی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی شہزادہ سلطان بن سلمان نے متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی 25 سال کی خاتون سے شادی کرلی جس کے حق مہر کی رقم 50 ملین ڈالر مقرر کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق دولہن کو حق مہر کے علاوہ بیش قیمت تحائف بھی دیئے گئے جبکہ شادی کویت کے شہر برج الشایا میں انجام پائی۔ سلطان بن سلمان کی شادی کو مہنگی ترین شادی کہا جارہا ہے اور اسی سلسلہ میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے تفصیلات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’68 سالہ شہزادے نے 25 سال کی لڑکی سے شادی رچالی .اس شادی میں 20 سے 30 رینج رووز گاڑیوں کی بارات تھی جبکہ دولہن کو ہیروں کے تحائف دیئے گئے جس کے شادی کے جوڑے پر بھی ہیرے جڑے ہوئے تھے۔