Saturday, May 5, 2018
Home »
» می ٹو’ مہم کا غلط استعمال نہ کیا جائے، میک اپ آرٹسٹ نبیلہ
می ٹو’ مہم کا غلط استعمال نہ کیا جائے، میک اپ آرٹسٹ نبیلہ
By Unknown May 05, 2018
معروف میک اپ آرٹسٹ نبیلہ مقصود نے میشا شفیع اور علی ظفر کے تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنسی ہراساں کیے جانے کے خلاف شروع کی گئی ‘می ٹو’ مہم کا غلط استعمال نہ کیا جائے۔نبیلہ مقصود نے فیس بک پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’ہم سچ کے ساتھ کھڑے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ وہ علی ظفر کو کالج کے وقت سے جانتی ہیں اور یہ دعویٰ کرنا ہرگز غلط نہ ہوگا کہ وہ ایک ذمہ دار گلوکار، اداکار، شوہر، والد، بیٹا اور دوست ہے۔ساتھ ہی نبیلہ نے بتایا کہ وہ میشا شفیع کے ساتھ بھی کام کرچکی ہیں اور ان کو بھی جانتی ہیں، وہ ایک کامیاب، طاقتور اور باصلاحیت آرٹسٹ ہیں جن کی شخصیت متاثر کن ہے۔انہوں نے کہا، ‘میں اس پورے تنازع پر کسی سیاست کا حصہ نہیں بننا چاہتی لیکن جو میں دیکھ رہی ہوں کہ کس طرح لوگ اس پر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں اور جو غیر اخلاقی بیانات چل رہے ہیں، وہ ناقابل برداشت ہیں’۔اپنے پیغام میں نبیلہ نے اپنے ساتھیوں سے گزارش کی کہ ‘می ٹو’ مہم کو غلط استعمال نہ کریں، اسے منفی شکل میں نہ بدلیں اور نہ ہی اسے اپنے ذاتی ایجنڈے یا جھوٹی شہرت کے لیے استعمال کریں ۔