Sunday, May 6, 2018
Home »
» لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر کسٹم نے سامان سے 50 زندہ مگرمچھ برآمد کرلیے
لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر کسٹم نے سامان سے 50 زندہ مگرمچھ برآمد کرلیے
By Unknown May 06, 2018
لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر کسٹم نے سامان سے 50 زندہ مگرمچھ برآمد کرلیےلندن:(05 مئی 2018) برطانیہ کے معروف ہیتھرو ایئرپورٹ پر ڈبوں سے 50 زندہ مگر مچھ برآمد ہوئے جنہیں حکام نے ضبط کرلیا۔لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر کارگو طیارے سے آنے والے ڈبوں سے آوازیں آئیں انہیں کھولا گیا تو مگر مچھ کے بچے برآمد ہوئے جنہیں ضبط کرلیا گیا۔مگر مچھ کے سارے بچے ایک سال کی عمر کے تھے جنہیں ملائیشیا سے کارگو طیارے میں لندن لایا گیا تھا۔ یہ مگرمچھ پانچ مختلف ڈبوں میں رکھے گئے تھے تاہم جگہ کی تنگی کے باعث وہ آپس میں لڑنے لگے تو سرسراہٹ اور ہلکی آوازوں نے عملے کی توجہ حاصل کرلی۔ہر ڈبہ پانچ مگر مچھوں کیلئے بنا تھا تاہم ہر ڈبے میں ایک فٹ طویل 10 مگر مچھ موجود تھے لڑائی کے سبب ایک مگر مچھ مرگیا تھا۔ کسٹم انتظامیہ نے زندہ جانوروں کو فضائی قوانین کے برخلاف لائے جانے پر انہیں ضبط کیا ہے۔کسٹم افسران کے مطابق یہ مگر مچھ کیمبرج شائر میں قائم ایک فارم میں جانے تھے جہاں ان کی افزائش نسل کراکر ان کا گوشت فروخت کیے جانے کا منصوبہ تھا۔یہ عمل غیر قانونی نہیں تاہم انہیں لانے کے خلاف قانون طریقہ کار کے باعث ان مگر مچھوں کو ضبط کرکے جانوروں کی نگرانی کرنے والے ادارے کو دے دیا گیا ہے۔