Friday, May 4, 2018
Home »
» فرح خان کی ٹانگ میں فریکچر ہوگیا
فرح خان کی ٹانگ میں فریکچر ہوگیا
By Unknown May 04, 2018
ممبئی( ویب ڈیسک) بالی ووڈ کوریو گرافر فرح خان کی ٹانگ فریکچر ہوگئی جنہیں ڈاکٹر نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرح خان گزشتہ روز ٹی وی شو کی عکس بندی کے بعد اپنی وینٹی وین کی طرف جارہی تھیں کہ ان کی ٹانگ --> فریکیر ہوگئی جس کے بعد انہیں ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا ‘ڈاکٹر نے انہیں کم از کم ایک ہفتہ آرام کا مشورہ دیا ہے۔فرح خان نے اپنی تصویر انسٹاگرام پر شئیر کی تو ان سے اظہار یکجہتی کیلئے کئی بالی ووڈ سٹارر بھی میدان میں آ گئے اور انہوں نے اپنے وئیل چیئر کیساتھ تصاویر شئیر کیں۔فرح خان کیلئے ٹانگ کا زخمی ہونا زیادہ بڑا مسئلہ نہیں تھا ، اصل وجہ یہ تھی کہ فرح خان نے سونم کپور کی شادی کی تقریب میں پرفارمنس پیش کرنا تھا ، اس کیلئے سونم کپور نے ان سے ذاتی طور پر درخواست کی تھی ۔سونم نے کہا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ فرح خان ان کی شادی کی تقریب میں خود پرفارم کریں تاکہ ان کی شادی کی یہ تقریب یادگار بن جائے اور بالی ووڈ انڈسٹری کو کبھی شادی کی یہ تقریب بھول نہ سکے۔لیکن سونم کپور کی بدقسمتی کہ فرح خان زخمی ہوجانے کی وجہ سے ان کی شادی میں شاید شریک تو ہو جائیں لیکن وہ اپنے رقص کی مہارت دکھانے میں کامیاب نہیں ہوسکیں گی۔