Saturday, May 5, 2018
Home »
» مقبول ہیروز جاوید شیخ، ندیم اور شاہد پہلی بار نئی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے
مقبول ہیروز جاوید شیخ، ندیم اور شاہد پہلی بار نئی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے
By Unknown May 05, 2018
لاہور :لالی وڈ کے ماضی کے مقبول ہیروز جاوید شیخ، ندیم اور شاہد پہلی بار آںے والی تھرلر رومانٹک فلم ’وجود‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے ۔ خیال رہے کہ جاوید شیخ، ندیم اور شاہد نے ایک ساتھ ’وجود‘ سے قبل کوئی فلم نہیں کی، تاہم ندیم اور شاہد جب کہ جاوید شیخ اور ندیم نے بھی ایک ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا ہے۔تینوں اداکار ماضی میں ہیروز کے طور پر فلم انڈسٹری پر راج کرتے رہے، تاہم اب پہلی بار انہیں ایک ساتھ ایکشن میں دیکھا جائے گا۔ ’وجود‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی ہدایات بھی خود جاوید شیخ نے دی ہیں، جو فلم میں ممکنہ طور پر منفی کردار میں نظر آئیں گے ، ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کی کہانی کس واقعے کے گرد گھومتی ہے تاہم فلم کے ٹیزر ٹریلرز کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس میں شائقین کو نہ صرف ایکشن بلکہ بدلے اور رومانس کا تڑکا بھی دیکھنے کو ملے گا۔ ’وجود‘ کو رواں برس میٹھی عید پر ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں نوجوان اداکار دانش تیمور، فریحہ الطاف، اداکارہ سعیدہ امتیاز اور بھارتی اداکارہ ادیتی سنگھ بھی جلوہ گر ہوں گی۔ فلم کی شوٹنگ نہ صرف پاکستان بلکہ یونان، ترکی اور دبئی میں کی گئی ہے، جس وجہ سے فلم میں جہاں خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملیں گے ، وہیں بدلے اور رومانس کے گرد گھومتی اس فلم کی کہانی بھی شائقین کو محظوظ کرے گی ، فلم کا پہلا ٹیزر ٹریلر گزشتہ ماہ 26 اپریل کو جاری کیا گیا تھا، جس میں جاوید شیخ کے کردار کی بھی جھلک دکھائی گئی تھی۔ فلم کے جاری کیے گئے دوسرے ٹیزر ٹریلر میں جہاں سعید امتیاز اور ادیتی سنگھ کے کرداروں کی جھلک دکھائی گئی ہے، وہیں دانش تیمور اور ندیم کو بھی دکھایا گیا ہے۔
Related Posts:
خواجہ سرا نے معاوضے میں سب فنکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ملتان: خواجہ سرا مہک ملک نے تھیٹر پر 8 دن کی پرفارمنس کے عوض 23 لاکھ روپے کا معاہدہ کرکے نامی گرامی فنکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستانی ثقافت میں اسٹیج اور تھیٹر کو آرٹ کے شعبے میں ایک نمایاں م… Read More
فلم " کچھ کچھ ہوتا ہے " میں چھوٹی بچی کا کردار نبھانے والی یہ مسلمان لڑکی اب " بالغ " ہو گئی ،، اور ایسےشرمناک کپڑے پہننا شروع کردیے کہ اس کے وال ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)1998میں شاہ رخ خان کاجول اور رانی مکرجی کی ایک فلم "کچھ کچھ ہوتا ہے" ریلیز ہوئی تھی جس نے اپنی منفرد کہانی اور اچھوتے کردار کی بنیاد پر فلم بینوں میں خاصی مقبولیت حاصل کی تھی۔ اس فلم میں شاہ رخ خان ک… Read More
فضا علی نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا، تمام معاہدے منسوخ کر دیے لاہور: معروف اداکارہ وماڈل فضاء علی نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا۔ اداکارہ و ماڈل فضاء علی نے اپنے فنی سفرکا آغاز کراچی سے بطورماڈل کیا۔ ماڈلنگ کے دوران جہاں بہت سے برانڈز کے فوٹوشوٹ کیے ، وہیں وڈیوز کے علاو… Read More
سلمان خان ریس تھری کی شوٹنگ کیلیے کشمیر پہنچ گئے ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان فلم ’ریس تھری‘ کی شوٹنگ کے لئے کشمیر پہنچ گئے۔ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان ان دنوں ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’ریس تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو اپنے آخری م… Read More
کترینہ کیف کا خود کو گلیمر ہیروئن ماننے سے انکار آنے والی فلموں’زیرو‘ اور ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں مصروف باربی ڈول کترینہ کیف اس بات پر بہت خوش ہیں کہ انہیں بولی وڈ کے تینوں خانز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔جہاں کترینہ کیف حال ہی میں سلمان خان کے ساتھ ’ٹائیگر… Read More