Friday, May 4, 2018

جہاز کے بجائے بس کے ذریعے منزل تک جلدی پہنچانے والے طویل رُوٹس


لندن: 
زیادہ مسافت والے دنیا کے ایسے چند طویل روٹس جہاں بس یا ٹرین کے ذریعے جہاز سے پہلے پہنچا جاسکتا ہے۔

اگر آپ یورپ میں ہیں اورشہر سے دوسرے شہر جانا چاہتے ہیں تو کچھ روٹس ایسے ہیں جو کم وقت اور خرچ میں آپ کو منزل تک بہ آسانی پہنچاسکتے ہیں۔
حال ہی میں کی گئی تحقیق میں ابتدائی طور پر یورپ کے ان 10 روٹس (سفری راستوں) کی فہرست جاری کی گئی ہے جن کے ذریعے مسافر ہوائی سفر کے بجائے بس یا ٹرین کو ترجیح دینے پر مجبور ہوجائیں گے۔
جیسے کہ لندن سے پیرس کا فضائی سفر 6 گھنٹے سے زائد کا ہے تاہم بذریعہ ٹرین یہی سفر تین گھنٹے اور کچھ منٹوں میں طے کرکے اپنا قیمتی وقت اور جیب خرچ بچا سکتے ہیں۔
حیران کن طور پر کچھ روٹس ایسے بھی ہیں جنہیں جہاز سے کم وقت میں بس کے ذریعے طے کیا جاسکتا ہے۔ جیسے کہ ایمسٹرڈیم سے پیرس: اس روٹ پر آپ جہاز کے مقابلے میں بس کے ذریعے 45 منٹ کم وقت میں پہنچ سکتے ہیں۔