Friday, May 4, 2018
Home »
» جیکولین فرنینڈس گرمی سے بچنے کیلئے کیا کرتی ہیں؟، آپ بھی جانیئے
جیکولین فرنینڈس گرمی سے بچنے کیلئے کیا کرتی ہیں؟، آپ بھی جانیئے
By Unknown May 04, 2018
جیکولین فرنینڈس گرمی سے بچنے کیلئے کیا کرتی ہیں؟، آپ بھی جانیئےنئی دہلی:(03 مئی 2018) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ میں گرمیوں میں تروتازہ رہنے کیلئے روزانہ تقریبا ساڑھے 3 لیٹر پانی پیتی ہوں جس سے میرے جسم میں نمی برقرار اور جلد تروتازہ رہتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ گرمیوں میں تروتازہ رہنے کیلئے پانی کا زیادہ استعمال، لیمن ایڈ اور اچھی اور متوازن غذاکھانا ضروری ہے۔گرمیوں کے دوران لیمن ایڈ کا استعمال میرا پسندیدہ مشروب ہے اور اب پودینہ اور ایلوویرا کے ساتھ لیمن ایڈ ان کی نئی دریافت ہے۔انھوں نے کہا کہ میں تقریبا پورا سال سلاد کھاتی ہوں جس میں کھیرا، مولی، سیب اور انار شامل ہوتے ہیں جبکہ گرمیوں میں ہری پتے والی سبزیاں اور تربوزکا استعمال بے حد مفید ہے۔