Friday, May 4, 2018

سوشل میڈیا کسی کو راتوں رات سپر اسٹار اور ہیرو کو زیرو بنا دیتا ہے، ریجا علی

.


لاہور: 

 اداکارہ وماڈل ریجا علی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ایک ایسا میڈیم بن چکا ہے جوکسی عام سے شخص کوراتوںرات سپراسٹار اور کسی معروف شخصیت کوہیرو سے ’’زیرو‘‘ بنا دیتا ہے۔ ۔

’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے ریجا علی نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے نوجوان فلم میکرز کوبھی اب سوشل میڈیا کی اہمیت کوسمجھنا چاہیے۔ یہ ایک ایسا میڈیم بن چکا ہے جوکسی عام سے شخص کوراتوںرات سپراسٹار اور کسی معروف شخصیت کوہیرو سے ’’زیرو‘‘ بنا دیتا ہے۔ ایسے میں بہت سی دلچسپ کہانیاں، فوٹیج اورواقعات بھی ہمیں دیکھنے کو ملتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ اگرہمارے نوجوان فلم میکرز اپنی ذہانت کے ساتھ ان واقعات کواپنی فلموں کاحصہ بنائیں تو یقینا اس سے عوام کی دلچسپی بڑھے گی۔ اس وقت فارمولا ٹائپ کی فلموں کی نہیں بلکہ منفرد اوردلچسپ فلموں کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں فلم انڈسٹری کا نیا جنم ہورہا ہے اوریہاں جتنے بھی زیادہ سے زیادہ تجربے کیے جائیں گے، اس کا فائدہ ہی ہو گا۔
ریجا علی نے کہا کہ ایک ہی طرح کی کہانیاں ، موضوعات اب فلم  بینوں کو اپنی جانب متوجہ نہیں کر سکتے۔ ہمارے فلم میکرز کو بھی کچھ نیا انداز متعارف کروانا ہوگا وگرنہ فارمولا فلموں کے ذریعہ ترقی اور بحالی کے خواب دیکھنا درست نہیں ہوگا۔