Friday, May 4, 2018
Home »
» 33کروڑ صارفین احتیاطاًاپنے پاس ورڈز تبدیل کریں:ٹوئٹر انتظامیہ کی ہدایت
33کروڑ صارفین احتیاطاًاپنے پاس ورڈز تبدیل کریں:ٹوئٹر انتظامیہ کی ہدایت
By Unknown May 04, 2018
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے اندرونی نظام میں خرابی سامنے آنے کے بعد 33 کروڑ صارفین کو اپنے پاس ورڈز تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر کا کہنا تھا کہ اندرونی تحقیقات سے پاس ورڈز کے چوری یا غلط استعمال کے کوئی شواہد نہیں ملے۔تاہم اس نے پھر بھی صارفین کو حفظ ماتقدم کے طور پر پاس ورڈز تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ٹوئٹر نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے پاس ورڈز متاثر ہوئے ہیں۔یہ خیال ہے کہ یہ تعداد اچھی خاصی ہے اور وہ کئی ماہ سے نشانے پر تھے۔اس بارے میں معلومات رکھنے والے ایک فرد نے بتایا کہ ٹوئٹر نے اس بگ کے بارے چند ہفتے پہلے کھوج لگایا تھا اور اس سے حوالے سے ریگولیٹرز کو مطلع کیا گیا۔