Saturday, May 5, 2018
Home »
» ’پدماوت‘ کے ڈیزائنرز کے ملبوسات میں صبا قمر کی ریمپ پر واک
’پدماوت‘ کے ڈیزائنرز کے ملبوسات میں صبا قمر کی ریمپ پر واک
By Unknown May 05, 2018
کراچی —جب سے بالی وڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ نے ریلیز ہو کر باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ سرحد پار، یعنی بھارت میں بھی صبا قمر کے چرچے ہیں۔ اور، اسی لئے جب پدماوت جیسی سپرہٹ فلم کے ڈریس ڈیزائنرز نے پاکستان کا رخ کیا تو صبا قمر ریمپ کے لئے ان کی پہلی پسند ٹہریں۔کراچی میں تین روز کے لئے روشنیوں، رنگوں اورخوشبوؤں سے سجے فیشن شو ’شان پاکستان‘ میں شریک ہونے بھارت کے مشہور ڈیزائنرز رمپل اینڈ ہرپیت نرولا آئے تو صبا قمر نے ان کے ملبوسات میں ’شو اسٹار‘ بن کر میلہ ہی لوٹ لیا۔سنجے لیلی بھنسالی کی میگا ہٹ فلم ’پدماوت‘ میں شاندار ملبوسات تخلیق کرنے والے رمپل اینڈ ہرپیت نرولا کے شاہانہ لباس میں معروف پاکستانی ڈیزائنر عاصم جوفا کی جیولری پہنے صبا قمر ریمپ پر آئیں تو شو کو چار چاند لگا دئیے۔انسٹاگرام پر اپنے جذبات شیئرکرتے ہوئے صبا قمر نے کہا ہے کہ "’شان پاکستان میں پدماوت کے ذیزائنرز کے ملبوسات میں شو اسٹار بننا شاندار تجربہ تھا۔پاکستان میں اتنا اچھا شو کرنے کے لئے مبارکباد""۔پہلی بار پاکستان کا دورہ کرنے والے ہرپیت اور رمپل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ""ہماری جڑیں پاکستان میں ہیں۔ ہمارے بزرگ متحدہ پنجاب میں رہتے تھے اور بنیادی طور پر ہم گوجرانوالہ کے ہیں۔ پاکستان آکر جو محبت، پیار، اپنائیت اورگرم جوشی ملی وہ غیر معمولی ہے۔‘"
Related Posts:
مشہور ترین اداکارہ ایک خطرناک گروہ کو شرمناک مقاصد کےلئے لڑکیاں سپلائی کرتی رہی ، 15سال قید کا امکان واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)مشہور امریکی اداکارہ ایلسن میک کو جنسی اسمگلنگ میں مدد فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ایلسن میک پر خواتین کو سیلف ہیلپ گروپ کو لڑکیاں اسمگل کرنے کا الزام ہے جہاں اسم… Read More
امریکی اداکارہ جنسی سمگلنگ میں مدد کے الزام میں گرفتار نیو یارک (شوبزڈیسک )مشہور امریکی اداکارہ ایلسن میک کو جنسی اسمگلنگ میں مدد فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ایلسن میک پر خواتین کو ’سیلف ہیلپ گروپ‘ کو لڑکیاں سمگل کرنے کا الزام ہے،جہاں اسمگل ہونے والی خواتین کو … Read More
بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ‘بڑھاپے’ کی چہ مگوئیاں ممبئی: بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ اور بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کے بڑھاپے والے روپ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔انوشکا شرما نے اس وقت دو فلمیں سائن کی ہوئی ہیں جن … Read More
نیتن یاہو کی پالیسیوں سے اختلاف‘ ہالی وڈ اداکارہ نتالی کا اسرائیل سے 20لاکھ ڈالر کی انعامی رقم لینے سے انکار واشنگٹن (بی بی سی ڈاٹ کام) ہالی وڈ اداکارہ نتالی پورٹمین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم کی پالیسیوں کی مخالفت کرنے کے لیے یروشلم میں ایک تقریب میں جانے سے انکار کردیا ہے جہاں انہیں 20 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم… Read More
مجھے بھی ہراساں کیا گیا، عائشہ عمر کا انکشاف پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے 3 دن قبل پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا الزام سامنے آنے کے بعد پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مزید واقعات بھی سامنے آنے لگے ہیں۔جہاں میشا شف… Read More