Saturday, May 5, 2018

کرشمہ کپور نے سلمان خان سے تعلقات کےمتعلق اہم انکشاف کر دیا



ممبئی:ماضی کی خوبرو اداکارہ کرشمہ کپور نے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان سے اپنے تعلق سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور کرشمہ کپور کو 90 کی دہائی کی بہترین جوڑی تصور کیا جاتا تھا اور دونوں نے انڈسٹری کو ’ انداز اپنا اپنا‘، ’بیوی نمبر ون‘ ، ’جیت‘ اور ’جڑواں‘ جیسی ہٹ فلمیں دیں جب کہ سلو میاں کرشمہ کی چھوٹی بہن کرینہ کپور کے ساتھبھی بلاگ بسٹر فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’باڈی گارڈ‘ میں کام کرچکے ہیں لیکن کرشمہ کا کہنا ہے کہ وہ کرینہکے نسبت سلمان خان کے زیادہ قریب ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے کرشمہ کپور کا کہنا تھا کہ میں نے سلمان خان کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا ہےاور ہمارے درمیان بہت طویل اور اچھے تعلقات رہے ہیں وہ میرے زیادہ قریب ہیں جبکہ کرینہ کپور کو وہ آج بھی بچی ہی سمجھتے ہیںاور اپنی چھوٹی بہن مانتےہیں۔ مستقبل میں فلموںمیں کام کرنے سے متعلق کرشمہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں انہوں نے ’بیوی نمبر ون‘ میںکام کیا تھا لیکن اب اگرکوئی ’ممی نمبر ون‘ بنانا چاہے تو وہ اس میں کام کرنا چاہیں گی ۔