اداکارہ میرا ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیںویب ڈیسک:(03 مئی 2018) ہرو قت خبروں میں رہنے والی پاکستانی اداکارہ میرا ایک بارپھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔گلابی انگلش اور نت نئی گوسپس سے جانے جانے والی اداکارہ میرا کے بارے میں ایک اور خبر آ گئی ہے تاہم اس کی وجہ ہے میرا کی زندگی پر بننے والی فلم۔ذرائع کے مطابق فلم ساز ثاقب ملک نے کہا ہے کہ وہ اداکارہ میرا کی زندگی پر ایک فلم بنا رہے ہیں جو ان کی بڑی اسکرین پر بطور ہدایت کار پہلی فلم ہے۔فلم کے حوالے سے ثاقب ملک کا کہنا تھا کہ فلم پر کام جاری ہے جلد فلم سے متعلق باقاعدی اعلان کر دیا جائے گا۔فلم میرا کی زندگی سے متاثر ہو کر بنائی جا رہی ہے جس میں شوبز کے سفر سے لے کر شہرت حاصل کرنے سمیت میرا کی زندگی کے ہر پہلو کو بیان کیا جائے گا۔میراکی زندگی پر بننے والی فلم کا نام اب تک فائنل نہیں یا جا سکا ہے تاہم فلم کی کاسٹ میں اداکارہ میرا، علی کاظمی، عثمان خالد بٹ، ماورا حسین، نیر اعجاز اور دیگر شامل ہیں۔فلم ساز ثاقب ملک اس سے قبل بھی بڑے اداکاروں کے ساتھ متعدد فلمیں بنا چکے ہیں۔
Thursday, May 3, 2018
Home »
» اداکارہ میرا ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں
اداکارہ میرا ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں
By Unknown May 03, 2018