Sunday, May 6, 2018

سنی لیون نے اپنی بائیوگرافی فلم کیلئے ’مِنی کرن جیت‘ کو متعارف کرادیا



ممبئی :بولڈ فلموں کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنا ایک خاص مقام اور مداحوں کے دلو میں گھر کرنیوالی بھارتی اداکارہ سنی لیون نے بائیوگرافی فلم کیلئے مِنی کرن جیت کور( مِنی سنی لیون ) کو متعارف کرادیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سنی لیون نے اپنا ماضی ترک کرکے بالی ووڈ میں شامل ہونے کو ترجیح دی اور اس طویل کٹھن سفر کو ایک فلم کے طور پر پیش کرنے کے لئے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی زندگی پر مبنی فلم بنا رہی ہیں جس میں ان کے مداح بائیو گرافی میں جان سکے گے کہ ’وہ کینیڈا سے کیوں منتقل ہوئی ؟ انہوں نے سنی نام کا انتخاب کیوں کیا اور ان کی زندگی کیسی تھی، تاہم تمام باتوں کو حقیقت کا رنگ دینے کے لئے تیار ی کرلی گئی ہے یہی وجہ ہے کہ سنی لیون کا کردار نبھانے کے لئے جونیئر سنی لیون کا انتخاب بھی کرلیا گیا ہے۔ اسی سلسلہ میں اداکارہ سنی لیون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی بائیوگرافی میں سنی لیون کا کردار ادا کرنے کیلئے منتخب کی گئی داکارہ ریزہ ایکس کو متعارف کراتے ہوئے مِنی کرن جیت کے نام سے مخاطب کیا ہے۔