Friday, May 4, 2018
Home »
» پر یا پر کا ش اپنی حر کتو ں سے با ز نہ آئی
پر یا پر کا ش اپنی حر کتو ں سے با ز نہ آئی
By Unknown May 04, 2018
ممبئی (نیوز ڈیسک )راتوں رات سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت پانے والی پریا پرکاش وایئرر کی ایک اور ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے ، بھارتی اداکارہ نے اپنے کسی قریبی شخص کی شادی کے بعد استقبالیہ کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے خوب ہلہ گلہ کیا جبکہ ان کے ساتھ ان کے دیگر ساتھی اداکار بھی موجود ہیں ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ پریا پرکاش وایئرر اپنے دوست کے ہمراہ سنجے دت کی فلم’انصاف اپنے لہو سے‘ کے انتہائی معروف گانے ’ہوا ہوا ‘ گا رہی ہیں جبکہ دھیما دھیما رقص بھی کر رہی ہیں ۔ پری کی اس ویڈیو نے بھی ایک دم انٹرنیٹ پر دھوم مچا کر رکھ دی ہے ۔اس گانے کو دوبارہ ارجن کپور کی فلم کیلئے گایا جو کہ ایک بہت بڑی ہٹ ثابت ہوئی ۔پریا کو اس سال کی ’وائرل پرسینلیٹی ‘ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا جو کہ انہوں نے اپنی فلم ’اورو آدار لوو‘ کے ڈائریکٹر عمر لولو کے نام کیا تھا ۔