اداکارا سجل علی نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیاویب ڈیسک:(03 مئی 2018) پاکستان شوبز انڈسٹری میں اپنی جاندار اداکاری سے منفرد پہچان بنانے والی اداکارہ سجل علی عنقریب شادی کرنے والی ہیں۔سجل علی کس سے شادی کرنے والی ہیں یہ بات تو ابھی سامنے نہیں آ سکی ہے تاہم انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ سابقہ دوست اور اداکار فیروز خان کو جواب دینے کے لئے کیا ہے۔چند سال پہلے سجل علی اور فیروز خان کی دوستی مثالی سمجھی جاتی تھی اور دونوں شادی کے خواہش مند بھی تھے لیکن کئی وجوہات کی بنا پر ان کے راستے جدا ہوگئے۔تاہم اب یہ اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ سجل علی کی دوستی ان دنوں ایک مشہور شخصیت کے ساتھ ہے اور دونوں عنقریب شادی کرنے کا اعلان کریں گے، لیکن سجل علی کی دوسری کس شخصیت کے ساتھ پروان چڑھ رہی ہے یہ ابھی معلوم نہیں ہو سکا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ سجل علی نے دو ہزار گیارہ میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا جس کے بعد انہوں نے پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور کامیابی کی منازل طے کرتی رہی ہیں۔
Friday, May 4, 2018
Home »
» اداکارا سجل علی نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا
اداکارا سجل علی نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا
By Unknown May 04, 2018