Saturday, May 5, 2018

سونم چاہتی ہیں ان کے شوہر والد نہیں بلکہ والدہ جیسے ہوں



اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ سونم کپور کی شادی کی افواہیں تو کئی ماہ تک چلیں، تاہم اب ان کی شادی کی تصدیق کردی گئی ہے۔جہاں سونم کپور کی شادی 8 مئی کو ہونے کی تصدیق کردی گئی، وہیں ان کی شادی کا دعوت نامہ بھی سامنے آگیا۔سوشل --> میڈیا پر سامنے آنے والے دعوت نامے کے مطابق ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز 7 مئی کو ہوگا، جو اگلے دن یعنی 8 مئی تک جاری رہیں گی۔سبز رنگ کے دعوت نامے کے مطابق 7 مئی کو اداکارہ کی رسم حنا کی تقریب کا آغاز شام 4 بجے ہوگا۔رسم حنا کی تقریب روایتی انداز میں ہوگی، جس میں ممکنہ طور پر ’سنگیت‘ کا پروگرام بھی ہوگا۔اگلے دن ان کی شادی کی تقریب دوپہر کو ہوگی، جس کے بعد مہمانوں کو ظہرانہ کرایا جائے گا۔سونم کپور اور ان کے دولہا کی جانب سے 8 مئی کو رات 8 بجے پارٹی دی جائے گی، جس میں بولی وڈ شخصیات سمیت متعدد شعبہ ہائی زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔شادی کی تقریبات اور پارٹی سے ہٹ کر اگر بات کی جائے تو سونم کپور چاہتی ہیں کہ ان کا شوہر ان کے والد انیل کپور کی طرح نہیں بلکہ والدہ سنیتا کپور کی طرح ہو۔دکن کیرونیکل کے مطابق سونم کپور نے شادی سے قبل ایک ٹی وی پروگرام میں اپنے ہونے والے شوہر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا شوہر ان کے والد جیسا نہ ہو۔اداکارہ نے وضاحت کی تھی کہ ان کے شوہر کا ان کے والد جیسے نہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اپنے والد کو نہیں چاہتیں، بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ انہیں اپنے والد سے بہت پیار ہے۔سونم کپور نے کہا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا شوہر ان کی والدہ کی طرح ہو، جو اپنے شوہر کا مکمل خیال رکھتی ہیں۔ساتھ ہی سونم کپور نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ اپنے شوہر کو شادی کا تحفہ ماضی میں لکھی گئی ایک نظم کی صورت میں دیں گی۔سونم کپور کے مطابق انہوں نے 16 سال کی عمر میں ایک نظم لکھی تھی، جس سے متعلق ان کا خیال تھا کہ جب بھی وہ اپنی پسند کے شخص کو منتخب کریں گی، وہ یہ نظم انہیں پیش کریں گی۔خیال رہے کہ سونم کپور دہلی کے صنعت کار اور دیرینہ دوست آنند آہوجا سے شادی کرنے جا رہی ہیں، ان دونوں کے گزشتہ چند سال سے تعلقات ہیں