Saturday, May 5, 2018
Home »
» فلمی دنیا میں قدم رکھتے ہی کترینہ کیف نے بہن ایزابیل کیف کو ایسی کیا نصیحت کر دی کہ سب منہ دیکھتے رہ گئے
فلمی دنیا میں قدم رکھتے ہی کترینہ کیف نے بہن ایزابیل کیف کو ایسی کیا نصیحت کر دی کہ سب منہ دیکھتے رہ گئے
By Unknown May 05, 2018
ممبئی (ویب ڈیسک) انڈین فلموں کی باربی ڈول کترینہ کیف اور سلمان خان کی جوڑی بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی تو قرار پائی ہی تھی لیکن اس سے بھی زیادہ ان دونوں کے درمیان پروان چڑھنے والی ’’عشق کہانی ‘‘ نے شہرت حاصل کی تھی ،اب خبریں ہیں کہ کترینہ کیف کی بہن ایزابیل کیف نے بھی بالی ووڈ میں قدم رکھ دیا ہے اور جلد ہی وہ ’’ٹائم ٹو ڈانس ‘‘ نامیفلم سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی ہیں جبکہ کترینہ اپنی بہن کی بالی ووڈ میں آمد پر قدم قدم پر اس کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کر رہی ہے تاہم ایزابیل کیف کا کہنا ہے کہ کترینہ نے مجھے نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے آپ کو صرف کام تک ہی محدود نہ رکھوں بلکہ ہر دن کو ایک چیلنج سمجھے ہوئے ہر روز کچھ نیا کروں ،ایزابیل کا کہنا تھا کہ سلمان خان نہیں بلکہ عامر خان کے ساتھ فلم میں کام کرنا ان کی زندگی کا سب سے بڑا خواب ہے ۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق کترینہ کیف کی خوبرو چھوٹی بہن ایزابیل کیف نے بھی روشنیوں کی مصنوعی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے اور اپنے فلمی سفر کی شروعات فلم’’ ٹائم ٹو ڈانس‘‘ سے کر رہی ہیں ۔ایک انٹرویو میں ایزا بیل کیف کا کہنا تھا کہ میں ورون دھون اور شاہد کپور کو بہت زیادہ پسند کرتی ہوں جب کہ میرا خواب ہے کہ میں --> مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ پردہ سکرین پر نظر آؤں ،میں اپنے بچپن سے بڑے ہوتے ہوئے عامر خان کی کوئی ایک بھی ایسی فلم نہیں ہے جو میں نے نہ دیکھی ہو ’’لگان ‘‘ تو میری ماں کی بھی پسندیدہ فلم ہے جبکہ مجھے عامر خان کی ’’فنا ‘‘ پسند ہے ،میں اب بھی اکثر ’’فنا دیکھتی ہوں تو میریآنکھیں نم ہو جاتی ہیں ۔ایزابیل کیف کا کہنا تھا کہ اداکارہ بننے کے بعد بھی ان کی بڑی بہن کترینہ کیف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،وہ جیسی پہلے تھی ویسی ہی اب ہے تاہم کترینہ کی زندگی میں یہ تبدیلی آ چکی ہے کہ اب وہ زیادہ وقت سفر میں گذارتی ہیں کبھی اس ملک اور کبھی کسی شہر میں ،وہ بہت مصروف ہو چکی ہیں ۔
Related Posts:
How Does The Body Affect The Body By Sitting In The Office You Will Start Reading This News … Read More
Filmstar Was Willing To Marry Meera Chand Death … Read More
Finally Bhasha Dam Construction Begins The Dam Will Cost Pariket Billion … Read More
لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر کسٹم نے سامان سے 50 زندہ مگرمچھ برآمد کرلیے لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر کسٹم نے سامان سے 50 زندہ مگرمچھ برآمد کرلیےلندن:(05 مئی 2018) برطانیہ کے معروف ہیتھرو ایئرپورٹ پر ڈبوں سے 50 زندہ مگر مچھ برآمد ہوئے جنہیں حکام نے ضبط کرلیا۔لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر کارگو طیارے… Read More
Actress Ashna Shah Told The Pakistani Airport That A Security Incident On The Airport Took My Hand … Read More