Thursday, May 3, 2018

خواجہ سراؤں کی کہانی پر مبنی فلم ’ شناخت ‘ آج ریلیز ہوگی


لاہور: 
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سراؤں کے موضوع پر بننے والی فلم شناخت مکمل ہوگئی ہے جو آج ریلیز کی جائے گی۔ 

لالی ووڈ انڈسٹری میں بھی منفرد موضوعات پر فلمیں بننے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور اب خواجہ سراؤں کی زندگیوں پر فلم “شناخت” بن گئی ہے جس کے مصنف و ہدایت کار زبیر شوکت اور پروڈیوسر فواد علی ہیں جب کہ فلم میں اداکار نیئر اعجاز نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور فلم آج سینما گھروں میں نما ئش کے لیے پیش کی جائے گی، فلم میں خواجہ سراؤں کے مسائل کو نمایاں کیا گیا ہے۔