Thursday, May 3, 2018

برٹش تھرلر ڈرامہ فلم ان ڈارکنیس کا نیا ٹریلر جاری


برٹش تھرلر ڈرامہ فلم ان ڈارکنیس کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔اینتھونی بیرن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی پیانو بجانے والی بینائی سے محروم ایک ایسی خاتون کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک قتل کے واقعے کے بعد انڈر ورلڈکا رخ کرلیتی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں نتالے ڈورمر،نیل میسکل،جیمز کوسمو،ایڈ اسکرین اور ایمیلی رتاجکوسکی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔رورے ایٹکن اور اینتھونی بیرن کی مشترکہ پروڈیوزکردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 25مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔