Thursday, May 3, 2018

میشا شفیع نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیے



میشا شفیع نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیےویب ڈیسک:(03 مئی 2018) گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی نامور پاکستانی گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نےاپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ دھمکیاں ملنے کے باعث سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کیے۔میشا شفیع چند روز قبل اپنے فیس بک اور انسٹا گرام اکاؤنٹس بند کرنے کے باعث شدید تنقید کی زد میں آگئی تھیں لہٰذا انھوں نے اپنے اکاؤنٹس بند کرنے کی وجہ خود ہی بتادی۔میشا کا کہنا ہے کہ علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگانے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا اور انہیں دھمکیاں دینے کے ساتھ پریشان بھی کیا جارہا تھا۔لہٰذا وہ خود کو، اپنے گھروالوں کو خاص طور پراپنے دونوں بچوں کو دھمکیاں دینے والوں سے محفوظ رکھنا چاہتی تھی اسلیے انھوں نے اپنا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا تاہم ٹوئٹر اکاؤنٹ ابھی بھی بحال ہے۔دوسری جانب میشا شفیع کے وکیل احمد پنسوٹا نے ایک انٹرویو کے دوران میشا کے کینیڈا شفٹ ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہےکہ ان کی مؤکل یہیں پر رہ کرمقدمات کا سامنا کریں گی۔وکیل پنسوٹا نے مزید کہا بہت سارے کیسز میں اگر دوسری پارٹی کا کیس کمزور ہو تواس طرح کی افواہیں ان کا کیس مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔