Wednesday, May 2, 2018

آفریدی اور ہیلری کلنٹن میں اظہار تشکر کا تبادلہ



آفریدی اور ہیلری کلنٹن میں اظہار تشکر کا تبادلہکراچی(02مئی، 2018)پاکستان میں سب سے زیادہ چاہے جانے والے کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی نے سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی اہلیہ اور ڈیموکریٹ رہنما ہیلری کلنٹن کی جانب سے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی حمایت کرنے پر شکریہ اداکیاہے۔Thank you @HillaryClinton for supporting the cause of #Humanity and your best wishes.Together we all are #HopeNotOut@SAFoundationN pic.twitter.com/vGIFVyJtmB— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 1, 2018سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بوم بوم آفریدی نے کہا ہیلری کلنٹن آپ کا شکریہ آپ نے انسانیت کے کام کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ ساتھ ہی آفریدی نے ہیلری کلنٹن ویڈیوپیغام بھی شیئر کروایا ہے۔دوسری جانب ہیلری کلنٹن نے اپنے پیغام میں آفریدی کو سلام کیا، ان کا شکریہ اداکیا اور کہا میرے اور آپ کے مشترکہ دوست جان کے ذریعے سے جو اچھا پیغام اپنے بھیجا اس کا شکریہ۔امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ سے شکست کھانے والی خاتون رہنما نے آفریدی کے لیے نیک خواہشات کابھی ا ظہارکیا۔یہ بھی پڑھیے:محمد حفیظ بولنگ ایکشن میں کلیئر قرارجرمنی کے مسلمان کھلاڑی نے رزق کی عزت کی مثال قائم کردی02-05-2018 foundation Hillary Clinton Shahid Afridi thanks Twitter