Wednesday, May 2, 2018
Home »
» سونم کپور کی شادی 8 مئی کو ہونے کی تصدیق
سونم کپور کی شادی 8 مئی کو ہونے کی تصدیق
By Unknown May 02, 2018
بالآخر سونم کپور اور ان کے ہونے والے شوہر دہلی کے صنعت کار آنند آہوجا کے خاندان نے اس بات کی تصدیق کردی کہ جوڑا ایک ہفتے بعد شادی کے بندھن میں بندھنے والا ہے۔سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی کی چہ مگوئیاں گزشتہ برس سے جاری تھیں۔یہ اطلاعات پہلے ہی تھیں کہ ان کی شادی 29 اپریل یا پھر 7 سے 10 مئی کے درمیان ہوگی۔گزشتہ 3 دن سے ممبئی میں موجود سونم کپور کے گھر کی تزئین و آزائش کے بعد یہ چہ مگوئیاں تیز ہوگئی تھیں کہ وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔ اب سونم کپور اور آنند آہوجا کے اہل خانہ نے ان کی شادی سے متعلق مشترکہ بیان جاری کردیا۔ کے مطابق دونوں خاندان کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں اس بات کی تصدیق کردی گئی کہ سونم اور آنند آہوجا کی شادی 8 مئی کو ہوگی۔تاہم بیان میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ ان کی شادی کی تقریبات کتنے دن تک چلیں گی اور شادی میں کتنے مہمان شرکت کریں گے۔ اطلاعات ہیں کہ سونم کپور کی شادی کی تقریبات میں سب سے اہم تقریب ’سنگیت‘ کی ہوگی، جس میں نہ صرف وہ خود رقص کرتی نظر آئیں گی، بلکہ اس پروگرام میں ان کے والدین سمیت بولی وڈ کی دیگر اعلیٰ شخصیات بھی ڈانس کرتی نظر آئیں گی۔خبروں کے مطابق سونم کپور کی شادی کے سنگیت کے لیے تیاریاں کئی دن سے جاری ہیں، جس میں آنجھانی اداکارہ سری دیوی کی بڑی بیٹی جھانوی کپور بھی پہلی بار عوامی تقریب میں رقص کرتی نظر آئیں گی۔اطلاعات ہیں کہ شادی کے سنگیت میں فلم ساز کرن جوہر، انیل کپور، فرح خان اور خود سونم کپور بھی رقص کرتی نظر آئیں گی۔—فوٹو: انڈیا ٹو ڈے