Wednesday, May 2, 2018

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے ایسا انکشاف کر ڈالاکہ ساری انڈسٹری شرم سے منہ چھپاتی پھرے گی


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی بولڈ اداکارہ فلمی دنیا میںجنسی ہراسگی کے الزامات کے خلاف میدان میں آگئی ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ جنسی ہراسگی کے الزامات تو صرف باتیں ہیں ۔ فلم انڈسٹری میں باہمی رضا مندی سے تعلقات استوار کیے جاتے ہیں تاکہ کام مل جائے ۔ بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ راکھی ساونت نے یہ بھی --> انکشاف کیا کہ کیرئیر کی شروعات میں انھیں بھی جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انھوںنے اپنے آپ کو بچائے رکھا اور اداکاری سے خود کو منوا کر اوپر آئیں ۔ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ موجود ہ دور میںنہ صر ف لڑکیاں بلکہ لڑکے بھی کام ملنے کےلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوجاتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ ممبئی شہر مہنگاہے ۔ یہاں ٹکنے کےلئے سمجھوتا کرنا ہی پڑتا ہے۔